بغداد،16دسمبر(ایجنسی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں پچیس سال کے بعد سعودی عرب نے اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔
عراق کے سابق صدر صدام حسین کی 1990ء میں کویت پر چڑھائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور
سعودی عرب نے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر اور عملہ کو واپس بلا لیا تھا۔
عراق کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ سعودی سفارت خانے کا پینتیس رکنی عملہ چہارشنبہ کو بغداد پہنچ گیا ہے۔اس کی قیادت سعودی عرب کے نائب سفیر کررہے تھے۔بغداد کے ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔